’’ ون پائونڈ فش ‘‘ فیم گلوکار شاہد نذیر گرینڈ شو میں شرکت کیلیے پیرس روانہ

میں 5 روز کیلیے فرانس جا رہا ہوں جہاں ’وارنربرادرز‘ کے پلیٹ فارم سے ایک گرینڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے، شاہد نذیر


Numainda Express January 07, 2013
میں 5 روز کیلیے فرانس جا رہا ہوں جہاں ’وارنربرادرز‘ کے پلیٹ فارم سے ایک گرینڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے، شاہد نذیر فوٹو : فائل

''ون پائونڈ فش '' فیم گلوکار شاہد نذیر فرانس میں منعقدہ گرینڈ پروگرام میں پرفارمنس کے لیے اتوار اور پیر کی درمیانی رات علامہ اقبال ایئرپورٹ سے پیرس روانہ ہوگئے۔

فرانس روانگی سے قبل ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ میں 5 روز کیلیے فرانس جا رہا ہوں جہاں 'وارنربرادرز' کے پلیٹ فارم سے ایک گرینڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ میںفرانس پہنچ کر اپنے بینڈ کے ہمراہ ریہرسل کروں گا جبکہ شوکے بعد اپنے دیگر پراجیکٹس کو فائنل کروں گا ۔

انھوں نے کہا کہ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آجائوں گا اور پھر اپنی کمپنی کی جانب سے دنیا کے بیشتر ممالک میں منعقدہ کنسرٹس میں پرفارمنس کیلئے جائوں گا ۔ شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جلد ہی ایک ورلڈ ٹور ترتیب دیا جائے گا جس کے تحت میں امریکا، کینیڈا ، یورپ ، مڈل ایسٹ اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی پرفارمنس کیلئے جائوں گا۔