سری لنکا کیخلاف سیریزبنگلا دیشی ٹیسٹ ٹیم میں مستفیض کی شمولیت

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز گال میں7 مارچ سے ہوگا۔


Sports Desk February 21, 2017
سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز گال میں7 مارچ سے ہوگا ۔ فوٹو فائل

بنگلا دیش نے سری لنکا سے 2ٹیسٹ کی سیریز کیلیے نوجوان فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

مستفیض الرحمان نے2015 میں جنوبی افریقہ کیخلاف ڈیبیو سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، وہ اس عرصے میں فٹنس مسائل سے دوچار رہے جب کہ گزشتہ برس کندھے کی سرجری بھی کرانا پڑی تھی۔

اس دوران مستفیض نے گزشتہ سال کے اختتام پر نیوزی لینڈ سے محدود اوورز کے میچز میں کم بیک کیا مگر تب بھی وہ مکمل فٹ دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز گال میں7 مارچ سے ہوگا۔