FAISALABAD:
اسٹیٹ بینک پاکستان نے حکومت کے اجازت نامے کی روشنی میں یوریا کی ایکسپورٹ اور برآمدی آمدن کی وصولی کیلیے طریقہ کار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز یوریا کی ایکسپورٹ میں دلچپسی رکھنے والے مینوفیکچررز کی جانب سے باضابطہ درخواست اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کو ارسال کریں گے۔
زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز یوریا کی ایکسپورٹ میں دلچپسی رکھنے والے مینوفیکچررز درخواست کے ساتھ یوریا کی ایکسپورٹ کے کنٹریکٹ، مینوئل فارم ای یا وی بوک کے ذریعے ای فارم کے اجرا کی صورت میں ای ایف ای درخواست کے پرنٹ آؤٹ، ناقابل تنسیخ لیٹر آف کریڈٹ یا ایڈوانس پیمنٹ واؤچر، سوئفٹ میسج رپورٹنگ شیڈول یا کریڈٹ انوائس جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر یوریا کی ایکسپورٹ کا کوٹا مخصوص کرے گا، مجاز ڈیلرز کنٹریکٹ ویلیو کا 15فیصد بطور ایڈوانس پیمنٹ وصولی یقینی بنانے کے پابند ہوں گے، برآمد کنندگان افغانستان اور سینٹرل ایشیائی ملکوں سمیت تمام برآمدی آمدن بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لانے کے پابند ہوں گے جب کہ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد 45 روز میں یا 28اپریل تک کنسائمنٹ روانہ کرنے کے پابند ہوں گے، برآمد پرسبسڈی نہیں دی جائیگی۔ مقررہ مدت میں برآمد نہ کرنے پر ڈیلرز کنٹریکٹ ویلیو کی 15 فیصد پینلٹی وصول کر کے اسٹیٹ بینک کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔