پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
(ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، شیخ رشید. فوٹو: آن لائن

(ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، شیخ رشید. فوٹو: آن لائن

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ کا اہم کیس اپنے انجام کو پہنچنے جا رہا ہے، ایک شخص کو بچے کروڑوں روپے تحفے میں دیتے ہیں، سارا خاندان ملک سے باہر بنیادی فریق کیس لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت باہر لے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس میں مسلم لیگ (ن) جیت گئی تو بھی عوام میں ہار چکی ہے

شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا کیس ہے اور میں جواب الجواب میں ’شارٹ، سوئیٹ اور سمپل‘ دلائل دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا گارڈن کالج یا کسی مشن اسکول نہیں گیا جتنا قانون کی اس اکیڈمی میں بیٹھا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔