OPPO نے لگاتار سلیفیز کیلئے نیا 16 ایم پی A57 فون متعارف کرادیا
دیدہ زیب ڈیزائن ، فنگر پرنٹ ریڈر اور بہترین سیلفی والے اوپو اے57 کی قیمت صرف 24 ہزار 899 روپے ہے۔
ISLAMABAD:
سیلفی کیمرا فون بنانے والی مشہور کمپنی ''اوپو OPPO'' نے پاکستان میں اپنا نیا فون ''A57'' لانچ کردیا جو انٹری لیول پر ایک نیا اسمارٹ فون ہے اور صارف کو 16 میگا پکسل کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
''اے 57'' میں تیزرفتار فنگرپرنٹ ریڈر اور دیرپا بیٹری بھی ہے اور ان تمام خوبیوں سے بڑھ کر اس کا ڈیزائن نہایت شاندار اور قیمت انتہائی مناسب یعنی 24,899 روپے رکھی گئی ہے۔
اوپو کمپنی کے نائب صدر اور انٹرنیشنل موبائل بزنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسکائی لائی کا کہنا ہےکہ جب انہوں نے اپنا ایف ون ایس (F1s) فون متعارف کروایا تو اس میں عوام کی جانب سے 16 ایم پی کیمرے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے صارفین کے لیے اس تجربے کو فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ''اے 57'' صارفین کو بہترین فوٹوگرافی اور فنگر پرنٹ ریڈر جیسے جدید ترین فیچرز فراہم کرے گا جو کہ اس قیمت میں روایتی فون کے مقابلے میں بہت آگے ہے۔
''اے 57'' میں 16 ایم پی کا بہترین کیمرہ ہے جو مشہور ترین ایف ون پلس اور ایف ون ایس کا اہم فیچر رہا ہے۔ یہ کیمرہ بہترین تصویر کشی کی وجہ سے تعریفیں سمیٹ چکا ہے۔ اس کا f/2.0 اپرچر، بیوٹیفائی 4.0 اور اوپو اسکرین فلیش فیچر کم ترین روشنی میں بھی انتہائی روشن سیفلی فراہم کرتا ہے جسے آپ فوری طور پر دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔
اوپو میں ایک خاص فیچر بیوٹیفائی 4.0 مزید بہتر بناکر پیش کیا گیا ہے جس کے لیے سینکڑوں صارفین کی رائے کا خیال رکھا گیا ہے۔ اب اس میں تصویر کو دلکش بنانے والے 7 لیول متعارف کرائے جارہے ہیں۔ اس کی بدولت اب صارفین صاف جلد، روشن آنکھوں اور دیدہ زیب فیچر والی تصاویر لے سکتے ہیں۔
اوپو اے 57 میں بوکے افیکٹ بھی شامل کیا گیا ہے جو پس منظر (بیک گراؤنڈ) کو دھندلا کر تصویر کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے اور دوسری جانب تصویر کے خدوخال کو نمایاں کرکے اسے مزید جاذبِ نظر کرتا ہے۔
اس نئے فون میں اوپو نے تصویری ایفیکٹ کے علاوہ سخت محنت کی ہے کہ کسی طرح سیفلی لینے کو آسان اور دلچسپ عمل بنایا جائے۔ اسی لیے اے 57 میں پام شٹر فنکشن کو مزید بہتر بناکر اسے تیز رفتار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت سیلفی لینے سے قبل اپنا ہاتھ کھول کر کھلی ہوئی ہتھیلی کو اسکرین کے سامنے لائیں اور ایک بھرپور مستحکم اور خوبصورت تصویر لیجیے۔ اس سے شٹر بٹن دباتے وقت کیمرہ ہلنے سے تصویر کی دھندلاہٹ کو ختم کیا جاسکتا ہے جس سے صاف اور عمدہ تصویر حاصل ہوتی ہے۔

فون کا 13 میگا پکسل کیمرہ سونی IMX258 سینسر سے لیس ہے اور اس میں f/2.2 کا بڑا اپرچر بھی ہے جو رات میں بھی بہت صاف اور روشن تصاویر لیتا ہے اور اس کی وجہ بلند معیار کی حساسیت ہے۔ اسی طرح فیس ڈٹیکشن آٹو فوکس ( پی ڈی اے ایف) فیچر صرف 0.1 سیکنڈ میں آٹوفوکس فراہم کرتی ہے اور الٹرا ایچ ڈی موڈ کے ذریعے صارف 50 ایم پی کی بھرپور تفصیلات والی تصاویر لے بھی لے سکتے ہیں جن کی تفصیلات دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
برق رفتار فنگر پرنٹ ریڈر:
''اے 57'' میں سالڈ اسٹیٹ فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو انگلی رکھتے ہی فون کو فوراً ان لاک کردیتا ہے۔ فنگر پرنٹ محسوس کرنے والا ریڈر ہائیڈروفوبک زرکونیئم سے بنی سطح کو عین اسی طرح استعمال کرتا ہے جس طرح کوئی کنول جھیل پر قدرتی طور پرخود کو گیلا نہیں ہونے دیتا۔ اسی فیچر کے تحت نمی سے بھرپور انگلی سے بھی فون باآسانی ان لاک ہوجاتا ہے۔

پائیدار اور دیرپا کارکردگی:
''اے 57'' میں اوکٹا کور پروسیسراور 3 جی پی ریم ہے جو فون پر ملٹی ٹاسکنگ کو تیز اور ممکن بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس کے اندر پہلے سے موجود 32 جی بی اسٹوریج کو بڑھا کر ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے فون میں ٹرپل سلوٹ کارڈ ٹرے بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارف 2 عدد فورجی سم کارڈزاور میموری کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھا سکتے ہیں۔
اگرچہ ''اے 57'' پرکشش 5.2 یونی باڈی پرمشتمل ہے لیکن 2900 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے باوجود یہ ہاتھ میں بھاری نہیں لگتا اور ویڈیو پلے بیک کے لیے بہترین ٹائم فراہم کرتا ہے۔ اینڈروئڈ 6.0 کی بنا پر اس کے کلر او ایس 3.0 میں اسمارٹ پاور آپٹیمائزیشن کی گئی ہے جو توانائی کفایت سے خرچ کرتے ہیں۔ ''اے 57'' پر لگا تار 11 گھنٹے کی ویڈیو، 23 گھنٹے فون اور 13.5 گھنٹے تک مختلف کام کیے جاسکتے ہیں۔
''اے 57'' پر 2.5D کورننگ کا گوریلا گلاس فور لگایا گیا ہے جو اسے اضافی مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

اسٹائلش اور دیدہ زیب ڈیزائن:
اوپو ''اے 57'' اپنی بہترین کوالٹی اور دیدہ زیب خدوخال کی بنا پرجدت اور حسن کا امتزاج ہے۔ 2.5D کورننگ کا گوریلا گلاس فور کے ساتھ اس کے خمیدہ کنارے ہاتھوں میں باآسانی سماسکتے ہیں، ہلکا، خوبصورت اور اس کم وزن فون کو ہاتھ میں تھامنا بہت آسان ہے۔
کچھ اوپو کے متعلق:
اوپو دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔ اوپو نے افریقا، یورپ، اوشیانا اور ایشیا میں اپنی مصنوعات کی بنا پرہر صارف کو مسرت اور حیرت فراہم کی ہے۔ اس کی مصنوعات ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی شاہکار ہیں۔ 2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں اوپو نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا اور اپنا لوہا منوایا اور اب 25 سے زائد مارکیٹوں میں اس کے موبائل فون دستیاب ہیں۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 116 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا تھا لیکن یہ سفر یہیں نہیں رکا ہے کیونکہ اوپو اپنی مصنوعات تمام OPPO نت نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پراڈکٹ صارفین تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
اوپو کے ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے لیے جنون سے کام جاری ہے اور اس کی مصنوعات نے آڈیو وژول مارکیٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس کے بلند معیار کے بلیو رے پلیئرز امریکا اور یورپ میں فروخت ہورہے ہیں۔
مزید تفصیلات
اوپو موبائلز کے بارے میں مزید معلومات کیلئے وزٹ کریں ویب سائٹ جب کہ فیس بک پیچ اور انسٹاگرام پر بھی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ رہیں۔