گھرکےبھارتی شیراپنے گراؤنڈ پربھی رسوا7وکٹیں11رنز کے دوران گنوادیں

میزبان ٹیم کا اسکور3-94 تھا لیکن وہ 48 بالز کے دوران مزید11 رنز جوڑکر 105 پر ڈھیر ہوگئی۔


Sports Desk February 24, 2017
میزبان ٹیم کا اسکور3-94 تھا لیکن وہ 48 بالز کے دوران مزید11 رنز جوڑکر 105 پر ڈھیر ہوگئی ۔ فوٹو اے ایف پی

لاہور: گھر کے بھارتی شیر اپنے گراؤنڈ پر بھی رسوا ہو گئے۔

آسٹریلیا سے جاری پونے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اختتامی 7 وکٹیں 11رنز کے دوران گنوادیں، یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں بھارت کا اس معاملے میں بدترین موقع ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پونے ٹیسٹ میں بھارت 105 پرڈھیر

ایک مرحلے پر میزبان کا اسکور3-94 تھا لیکن وہ 48 بالز کے دوران مزید11 رنز جوڑکر 105 پر ڈھیر ہوگئی، اس سے قبل بھارت کی7 اختتامی وکٹیں 90-1989 میں کرائسٹ چرچ میں 18رنز کے اضافے سے گری تھیں۔