آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا، شہباز شریف       

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2017
پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جراٗت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جراٗت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پڑھیں: پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جراٗت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں اور حال ہی میں شروع کیا گیا آپریشن ردالفسار ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔