الطاف حسین نے اچھاڈرون حملہ کیادوسرے سبق سیکھیں وجیہہ الدین

عدالت کا ردعمل بھی مثبت سامنے آیا، عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے,وجیہہ الدین


INP January 08, 2013
عدالت کا ردعمل بھی مثبت سامنے آیا، عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے,وجیہہ الدین فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگنے کودرست اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین نے اچھا ڈرون حملہ کیا ہے۔

پیر کو الطاف حسین کی غیرمشروط معافی مانگنے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ الطاف حسین نے توہین عدالت کے معاملے کو انتہائی مثبت انداز سے تکمیل کیا ہے، ان کی جانب سے غیرمشروط معافی طلب کرنا ایک اچھا عمل ہے جس سے دوسروں کو سبق لینا چاہیے۔



اس کیس میں ایک وزیراعظم اپنے عہدے سے فارغ ہوچکے ہیں، الطاف حسین نے معاملے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے مثبت انداز اپنایا جس کے ردعمل میں عدالت کا رسپائونس بھی مثبت سامنے آیا ہے، عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے۔