مقبوضہ کشمیر سے تعلق نے کرکٹر پرویز رسول کا جینا دوبھر کردیا

پرویز رسول کو آئی پی ایل نیلامی میں بھی کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔


Sports Desk February 28, 2017
پرویز رسول کو آئی پی ایل نیلامی میں بھی کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔فوٹو: نیٹ

مقبوضہ کشمیر سے تعلق نے کرکٹر پرویز رسول کا جینا دوبھر کردیا، جنونی ہندو ٹویٹر پر ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

پرویز رسول اس وقت تنازع کا شکار ہوئے جب انگلینڈ سے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجائے جانے کے دوران چیونگم چبا رہے تھے، اگرچہ اس بارے میں ٹویٹر پر انھوں نے جواب نہیں دیا تاہم ایک انٹرویو میں پرویز رسول نے کہاکہ ایک کرکٹر کو صرف کرکٹ کھیلنے دینا چاہیے، لوگ مجھے سیاست میں مت گھسٹیں، ویسے بھی ہمارے علاقے کے لوگوں کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملتا۔

یاد رہے کہ پرویز رسول کو آئی پی ایل نیلامی میں بھی کسی ٹیم نے نہیں خریدا، انھوں نے کہاکہ میں رنجی ٹرافی کے ٹاپ پرفارمرز میں سے ایک ہوں، آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونا کھیل کا حصہ اور میں اس پر مایوس نہیں ہوا۔