کراچی الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے23 پیسے فی یونٹ کمی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 1 مارچ 2017
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ فوٹو: فائل

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس کی سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر صدارت ہوئی جس کے بعد نیپرا نے جنوری کے مہینے کیلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔