- اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
عالیہ نے والد مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا
ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بہت زیادہ تعریف کرنے پر والد اور ہدایتکار مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایتکارمہیش بھٹ ابھرتی ہوئی اداکارہ اوراپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی تعریف میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں لیکن شاید اداکارہ عالیہ بھٹ کواپنی زیادہ تعریفیں سننا پسند نہیں ہیں۔ اداکارہ سے جب فلم کے حوالے سے اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ بات چیت اورمشورے کا پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہم اکثرپراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں اوروہ مجھے نصیحت بھی کرتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کو کس چیز نے ذمہ دار بنایا؟
اداکارہ سے جب والد کی جانب سے متعدد بار ان کی تعریف کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا انہوں نے کہا کہ وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں جب کہ میں نے ان سے کہا بھی تھا کہ وہ صحافیوں سے میرے بارے میں جھوٹ بولنا بند کردیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ سب ہی مجھے یہ کہتے رہتے ہیں کہ بھٹ صاحب نے یہ کہا اوروہ کہا جب کہ یہ سب کچھ سچ نہیں ہے۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں انہیں ابھی فون کرتی ہوں اوران سے کہتی ہوں کہ وہ آپ سے بات کریں اوراب سچ بتائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔