غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہوگئے،نجم سیٹھی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 مارچ 2017
فائنل کیلیےغیرملکی پلیئرز کا انتخاب پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگریز میں سے کیا جائے گا،چیئرمین پی ایس ایل ۔  فوٹو: فائل

فائنل کیلیےغیرملکی پلیئرز کا انتخاب پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگریز میں سے کیا جائے گا،چیئرمین پی ایس ایل ۔ فوٹو: فائل

شارجہ: چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے کہا کہ  فائنل کھیلنے والی ہر ٹیم میں 4,4 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ فائنل کیلیے لاہور آنے پر رضامند غیرملکی پلیئرز کا انتخاب پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگریز میں سے کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ دونوں فائنلسٹ ٹیموں کی طرف سے غیرملکی پلیئرز ضرور کھیلیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سابق مس کردستان بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلیے لاہور آئیں گی

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کل شارجہ روانہ ہوئے تھے تاکہ وہ غیرملکی پلیئرز سے بات چیت کرکے ان کو لاہور میں فائنل کھیلنے کیلیے آمادہ کر سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔