سابق مس کردستان بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلیے لاہور آئیں گی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 مارچ 2017
پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ فوٹو فائل

شارجہ: سابق مس کردستان بھی پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلیے لاہور آئیں گی، وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں دوسرا پلے آف میچ دیکھنے کیلیے شارجہ میں موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مس کردستان شینی عزیزنے کہا کہ وہ شارجہ میں کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھیں گی جب کہ فائنل دیکھنے کیلیے وہ پاکستان جانا چاہتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے ہدایت نامہ جاری

شائقین نے سابق مس کردستان کی پی ایس ایل فائنل کیلیے پاکستان آمد کو خوش آئند قراردیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔