انڈر 19 ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں یو اے ای نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا۔
مسقط کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نوراللہ ایوبی 70 اور یائن کرن رائے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے 3، علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے 2، 2 جبکہ نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔