پی ایس ایل کے ٹکٹ بلیک کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ملزم سوشل میڈیا پر 500 والے ٹکٹ 3 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا۔


Sports Desk March 02, 2017
ملزم سوشل میڈیا پر 500 والے ٹکٹ 3 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جو سوشل میڈیا پر 500 والے ٹکٹ 3 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس کے لیے ایک طرف تو بینکوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں تو دوسری جانب ٹکٹیں حاصل کرنے والے کچھ افراد انہیں مہنگے داموں فروخت کرتے بھی پائے گئے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے والے ملزم عمر وقاص کو گلبرگ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر 500 روپے والی ٹکٹس 3 ہزار روپے میں فروخت کر رہا تھا جب کہ ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے 4 ٹکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔