ڈیوائن اسمتھ نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 مارچ 2017
بورڈ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ان پر ٹیم کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بورڈ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ان پر ٹیم کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

شارجہ:  ویسٹ انڈین بیٹسمین ڈیوائن اسمتھ نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ڈیوائن نے کراچی کنگز سے دوسرے کوالیفائنگ فائنل کے موقع پر اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ اسمتھ نے آخری مرتبہ 2015 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا تاہم بورڈ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ان پر ٹیم کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔