ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔


Staff Reporter March 03, 2017
ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے 4 مارچ کو بلائی جانے والی آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔