پی ایس ایل فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگانے کے لیے تیار 

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مارچ 2017
قذافی اسٹیڈیم  میں 100 ساؤنڈ اسپیکر، 30  ہارن اور 700 لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں : فوٹو : فائل

قذافی اسٹیڈیم  میں 100 ساؤنڈ اسپیکر، 30  ہارن اور 700 لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں : فوٹو : فائل

لاہور: تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکہ لگانے والے ڈی جے ولی سنز اب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں شائقین کا خون گرمانے کےلئے پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے اور سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ شائقین کرکٹ کی تفریح کا سامان بھی کردیا گیا ہے اور فائنل کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا خون گرمانے کے لئے مشہور ڈی جے ولی اینڈ سنز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل میلے کی تیاریاں مکمل

تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکہ لگانے والے ڈی جے ولی سنز نے پی ایس ایل کےفائنل کا بھی کنٹریکٹ حاصل کرلیا ہے ان کے 25 ملازمین کو سیکیورٹی پاسز جاری کردیئے گئے ہیں اوران کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہورپہنچ چکی ہے، میدان میں 100 ساؤنڈ اسپیکر، 30 ہارن اور 700 لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ ڈی جے ولی سنز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم  پی ایس فائنل میں قومی جذبے کے ساتھ جا رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کیلیے لاہور آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔