طالبات اوراسپیشل افراد کیلئے پی ایس ایل فائنل کے فری ٹکٹس

ویب ڈیسک  اتوار 5 مارچ 2017
جن افراد کے پاس ٹکٹس ہیں وہ شام ساڑھے 5 بجے تک ہر حال میں گراؤنڈ پہنچ جائیں، نجم سیٹھی. فوٹو: فائل

جن افراد کے پاس ٹکٹس ہیں وہ شام ساڑھے 5 بجے تک ہر حال میں گراؤنڈ پہنچ جائیں، نجم سیٹھی. فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے فائنل کے لئے طالبات اور اسپیشل افراد کو 1500 فری ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے طالبات کو ایک ہزار فری ٹکٹس فراہم کئے جائیں گے۔ جو طالبات فائنل دیکھنے کی خواہشمند ہوں وہ اپنا اوریجنل شناختی کارڈ لے کر دوپہر دو بجے تک پی سی ہوٹل کے زیور ہال پہنچ جائیں۔

چیرمین پی ایس ایل نے اسپیشل افراد کو بھی 8000 والے 500 فری ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھی اپنے اصل شناختی کارڈز کے ساتھ پی سی ہوٹل پہنچنے کا کہا۔

اس کے علاوہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس ہیں وہ شام ساڑھے 5 بجے سے پہلے گراؤنڈ پہنچ جائیں کیونکہ مقررہ وقت پر گراؤنڈ کے تمام دروازے بند کر دیئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔