فتح پر گنجے ہونے کا اعلان پشاور زلمی کے مالک اور پلیئرز مشکل میں پڑ گئے

ڈیرن سیمی کی خواہش سر آنکھوں پر لیکن ایسا نہیں کراسکتے، پلیئرز


Sports Desk March 07, 2017
ڈیرن سیمی کی خواہش سر آنکھوں پر لیکن ایسا نہیں کراسکتے، پلیئرز۔ فوٹو: فائل

LEEDS: پی ایس ایل ٹائٹل کی فتح کا جشن منفرد انداز میں منانے کے خواہشمند پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کے مالک اور کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ پشاور زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تو فرنچائز کا ہر رکن سر منڈوائے گا۔ ٹیم تو جیت گئی، تاہم اس اعلان نے سب کو پریشان کردیا۔

دوسری جانب پلیئرز کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی کی خواہش سر آنکھوں پر لیکن ایسا نہیں کراسکتے۔