برطانوی شہزادہ ولیم کی اگر بیٹی پیدا ہوئی وہ بھی شہزادی کہلائیں گی

برطانیہ میں یہ رواج ہے کہ شاہی خاندان میں بیٹی کو شہزادی کا رتبہ نہیں ملتا۔


ویب ڈیسک January 10, 2013
اب اگر شہزادہ ولیم کی بیوی کیٹ کو بیٹی ہوئی تو وہ شہزادی کہلائیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

RAWALPINDI: برطانوی شہزادہ ولیم کی بیوی کیٹ میڈیلٹن کے ہاں اگر بیٹی کی پیدائش ہوئی وہ بھی شہزادی کہلائیں گی جب کہ اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا۔

عام طور پر برطانوی شاہی خاندان میں بیٹے کو شہزادے کا لقب دیا جاتا ہے لیکن بیٹی کو شہزادی کا لقب نہیں ملتا تاہم اب اگر شہزادہ ولیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو وہ بھی شہزادی کہلائے گی، اس حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جارہا ہے، برطانوی ملکہ نے بھی اس بل کی توثیق کردی ہے۔


واضح رہے کہ برطانیہ میں یہ رواج ہے کہ شاہی خاندان میں بیٹی کو شہزادی کا رتبہ نہیں ملتا۔