بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران گیس نہ ملنے پر صارفین مشتعل

گاڑیاں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی، مریض لے جانیوالی ایمبولینس کو بھی راستہ نہ دیا


Nama Nigar January 11, 2013
گاڑیوں میں موجود افراد جنریٹر خراب ہونیکا پتہ چلنے پر مشتعل ہو گئے جس کے بعد انھوں نے گاڑیاں کھڑی کر کے حیدرآباد روڈ بلاک کر دیا۔ فوٹو: فائل

لوڈشیڈنگ کے دوران پمپ سے سی این جی کی فراہمی بند کیے جانے کیخلاف صارفین کا احتجاج، گاڑیاں کھڑی کر کے حیدرآباد روڈ بلاک کر دیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مریض کی حالت تشویشناک ہونے اور ورثاء کی منت سماجت کے باوجود ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حیدرآباد روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن کا جنریٹر خراب ہونے کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران انتظامیہ نے گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی عارضی طور پر بند کر دی ، پمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی بحال ہونے پر سی این جی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

03

تاہم گاڑیوں میں موجود افراد جنریٹر خراب ہونیکا پتہ چلنے پر مشتعل ہو گئے جس کے بعد انھوں نے گاڑیاں کھڑی کر کے حیدرآباد روڈ بلاک کر دیا، جس کے باعث دو گھنٹے سے زائد ٹریفک معطل رہی اورسیکڑوں مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران ایک انتہائی با اثر روحانی شخصیت کی ڈبل کیبن گاڑی وہاں پہنچی جسے مظاہرین نے راستہ دے دیا، لیکن ایمبولینس میں موجود انتہائی تشویشناک حالت میں موجود ایک ضعیف خاتون کے اہل خانہ مظاہرین سے راستہ دینے کی منت سماجت کرتے رہے، تاہم مظاہرین نے راستہ نہیں دیا۔ بعدازاں ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان اورنگزیب عباسی نے مظاہرین سے بات چیت کے بعد ٹریفک بحال کرائی۔

مقبول خبریں