گال ٹیسٹ بنگلا دیش کو فتح کیلیے 10 وکٹ پر 390 رنز درکار

سومیا سرکار53 اور تمیم اقبال 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


Sports Desk March 10, 2017
سومیا سرکار53 اور تمیم اقبال 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ فوٹو اے ایف پی

FAISALABAD: گال ٹیسٹ میں فتح کیلیے بنگلا دیش کو 10وکٹ پر 390 رنز کی ضرورت ہے جبکہ سومیا سرکار53 اور تمیم اقبال 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بنگلا دیش نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 67 رنز اسکور کر لیے ہیں اور اسے میچ میں فتح کیلیے مزید 390 رنز درکار ہیں۔ اوپنر سومیا سرکار 47 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ تمیم اقبال 13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :بنگلا دیش 312 پر آؤٹ، سری لنکا کی پوزیشن مستحکم

اس سے قبل سری لنکا نے دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنا کر ڈیکلیئر کرتے ہوئے بنگلا دیش کو میچ میں فتح کیلیے 457 رنز کا ہدف دیا۔ اپل تھرنگا نے سنچری اسکور کی اور 115 رنز پر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمل نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔ بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے 2،2 جبکہ مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلا دیشی ٹیم پہلی اننگز میں سری لنکا کے 494 رنز کے جواب میں 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور سری لنکا نے 182 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔