لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن 11 مشکوک افراد زیر حراست

مشکوک افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک March 10, 2017
مشکوک افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

اقبال ٹاؤن پولیس نے بھیکے وال کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 11 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ بھیکے وال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 105 گھروں میں جا کر 425 افراد کے شناختی کوائف چیک کیے گئے جب کہ شناختی کوائف نہ ہونے پر 11 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔