تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت اور آسٹریلیاکا ڈی آر ایس تنازع حل

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 10 مارچ 2017
بھارت اور آسٹریلیا نے ڈی آر ایس تنازع کو فراموش کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ فوٹو فائل

بھارت اور آسٹریلیا نے ڈی آر ایس تنازع کو فراموش کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ فوٹو فائل

بنگلور: تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت اور آسٹریلیاکا ڈی آر ایس تنازع حل کرلیا گیا ہے۔

رانچی میں16 مارچ سے شیڈول تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی ہم منصب اسٹیون اسمتھ کے درمیان ڈی آر ایس تنازع حل کرلیاگیا، اس سے قبل بنگلور میں مہمان قائد کی ریویو میں ’ بے ایمانی ‘ پکڑے جانے پر بھارت نے اس معاملے کی آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسمتھ کی چالاکی پکڑی گئی، کوہلی نے بے ایمانی کا الزام لگا دیا

اب حالات بہتر ہونے پر اسے واپس لیتے ہوئے معاملے کو ختم کردیاگیا، دونوں ممالک نے اس واقعے کو فراموش کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈی آر ایس تنازع پرکسی پلیئرکیخلاف ایکشن نہیں لیا جائے گا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔