اسمتھ کی چالاکی پکڑی گئی، کوہلی نے بے ایمانی کا الزام لگا دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 مارچ 2017
آسٹریلوی کپتان نے بعد میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے حرکت کی وجہ ’غائب دماغی‘ کو قرار دیا ۔ فوٹو فائل

آسٹریلوی کپتان نے بعد میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے حرکت کی وجہ ’غائب دماغی‘ کو قرار دیا ۔ فوٹو فائل

بنگلور: آسٹریلوی کپتان اسمتھ کی چالاکی پکڑی گئی کوہلی نے ان پر بے ایمانی کا الزام لگا دیا۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ڈی آر ایس کے معاملے پر ’’چالاکی‘‘ کرتے ہوئے پکڑے گئے، ریویو کیلیے ڈریسنگ روم کی جانب دیکھنے پر امپائر نائجل لیونگ نے فیلڈ سے چلتاکردیا، غصے میں آگ بگولہ ویرات کوہلی کو میچ آفیشلز نے ’ٹھنڈا‘ کیا، اسمتھ نے بعد میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے حرکت کی وجہ ’غائب دماغی‘ کو قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نے آسٹریلیا کو 75 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

ویرات کوہلی نے اس وجہ کو قبول کرنے سے انکارکر دیا، انہوں نے کہاکہ تیسری بار ایسا ہوا، میرے دماغ میں ایک لفظ ہے مگر میں بولنا نہیں چاہتا، اس پر کسی نے کہا کہ کیا وہ لفظ ’چیٹنگ‘ ہے تو انہوں نے کہا کہ آپ جو مرضی سمجھ لیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بنگلورٹیسٹ بھارت نے جیتا نہیں بلکہ آسٹریلیا نے ہارا ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔