بنگلورٹیسٹ بھارت نے جیتا نہیں بلکہ آسٹریلیا نے ہارا ہے، ویوین رچرڈز

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 مارچ 2017
ویوین رچرڈز نے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کیا: فوٹو: فائل

ویوین رچرڈز نے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کیا: فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز سر ویوین رچرڈ نے کہا ہے کہ بھارت نے یہ میچ نہیں جیتا بلکہ آسٹریلیا نے یہ میچ خود ہارا ہے۔

بنگلورٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست کے بعد ویسٹ انڈیزکے لیجنڈ بلے بازسر ویوین رچرڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بھارت نے یہ میچ نہیں جیتا بلکہ آسٹریلیا نے یہ میچ خود ہارا ہے۔

انہوں نے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کیا اور پاکستانیوں کی محبت اور مہمان نوازی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی برتھ ڈے پر پیغامات بھجوانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بنگلورٹیسٹ میں 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت نے 75 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز1-1 سے برابر کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔