بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم کی پچ بھی اوسط سے کم درجے کی قرار

کرس براڈنےاپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ چناسوامی کی آؤٹ فیلڈانتہائی شاندارمگر پچ اوسط معیار سے بھی نیچے تھی۔


Sports Desk March 14, 2017
کرس براڈنےاپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ چناسوامی کی آؤٹ فیلڈانتہائی شاندارمگر پچ اوسط معیار سے بھی نیچے تھی ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD/ KARACHI: بنگلورکے چناسوامی اسٹیڈیم کی پچ کوبھی اوسط سے کم درجے کی قراردے دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ کے وینیو چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور کی پچ کو بھی اوسط سے کم درجے کا قرار دے دیا۔ میچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ چناسوامی کی آؤٹ فیلڈ انتہائی شاندارمگر پچ اوسط معیار سے بھی نیچے تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پونے کی تھرڈ کلاس پچ پر آئی سی سی کا سخت نوٹس

واضح رہے پونےکی تھرڈ کلاس پچ کا آئی سی سی نے سخت نوٹس لے لیا تھا اورمیچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو 'ناقص' قرار دیا تھا۔