اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن معطل، چارج شیٹ جاری

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 17 مارچ 2017
شاہ زیب حسن کو 14 روز میں چارج شیٹ کا جواب جمع کرانا ہوگا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب حسن کو 14 روز میں چارج شیٹ کا جواب جمع کرانا ہوگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹر شاہ زیب حسن کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے شاہ زیب حسن کو جاری چارج شیٹ میں دیگر کرکٹرز کو کرپشن کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ان سے 14 روز میں جواب جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس؛ ایف آئی اے نے معطل کرکٹرز کو طلب کر لیا

شاہ زیب حسن سے 3 روز سے پوچھ گچھ جاری تھی اور انہوں نے بکی سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے فکسنگ الزامات سے انکار کر دیا تھا اور بتایا تھا کہ بکیوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے پی سی بی کو آگاہ نہیں کر سکا تھا۔ پی سی بی نے معاملہ کا جائزہ لینے کے بعد اب تیسرے روز انہیں معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ تھما دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزائے موت دینی چاہیے

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کو بھی چارج شیٹ جاری کر چکا ہے، شرجیل خان اور خالد لطیف اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا انکار کر چکے ہیں جب کہ محمد عرفان کی جانب سے چارج شیٹ کا جواب دیا جانا ابھی باقی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔