تامیکا ولیمز نے ڈوپنگ خلاف ورزی کا ازخود اعتراف کرلیا اولمپکس سے آؤٹ

22 سالہ تامیکا ڈوپنگ خلاف ورزی کے باعث لندن گیمز سے باہر ہوگئی ہیں...


AFP July 30, 2012
22 سالہ تامیکا ڈوپنگ خلاف ورزی کے باعث لندن گیمز سے باہر ہوگئی ہیں اور ان کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے

MONTE CARLO: سینٹ کٹس کی تامیکا ولیمز خود ہی ڈوپنگ خلاف ورزی کا اعتراف کرکے لندن اولمپکس سے باہر ہوگئیں، اسپرنٹر نے ٹیسٹ سے قبل ہی اپنی اولمپک کمیٹی کو ممنوعہ اجزا کے استعمال سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کٹس اینڈ نیویس کی اسپرنٹر تامیکا ولیمز ممنوعہ اجزا کے استعمال کا اعتراف کرنے کے بعد اولمپکس سے باہر ہوگئیں انھیں گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

اس بارے میں آفیشلز نے بھی تصدیق کردی ہے، سینٹ کٹس اینڈ نیویس اولمپک کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 سالہ تامیکا ڈوپنگ خلاف ورزی کے باعث لندن گیمز سے باہر ہوگئی ہیں اور ان کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، ہم ہفتہ 28 جولائی سے اسپرنٹر کی خدمات سے دستبردار ہوتے ہیں اس بارے میں تمام متعلقہ باڈیز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت میں تامیکا نے رضاکارانہ طور پر معلومات میں ممنوعہ جزو کے استعمال کا اعتراف کیا ہے، مزید تحقیقات مکمل ہونے تک اس معاملے کو ختم سمجھا جائے۔

مقبول خبریں