اسپینش فٹبال لیگ رئیل میڈرڈ ٹرافی کے قریب

رئیل میڈرڈ نے اس کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان بارسلونا پر 5 پوائنٹس کی واضح سبقت لے لی


Sports Desk March 19, 2017
رئیل میڈرڈ نے اس کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان بارسلونا پر 5 پوائنٹس کی واضح سبقت لے لی ۔ فوٹو : فائل

SUKKUR: اسپینش فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ نے ایٹلیٹک بلباؤ کیخلاف 1-2 سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔

رئیل میڈرڈ نے اس فتح میں ملنے والے پوائنٹس کی بدولت دوسرے نمبر پر براجمان بارسلونا پر 5 پوائنٹس کی واضح سبقت لے لی، پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ دونوں گولز میں معاون بنے، ان کے پاس پر کریم بینزیما نے ٹیم کا پہلاگول بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :رئیل میڈرڈ نے ٹرافی قبضے میں کرلی

جب کہ دوسرے گول کیلیے انہوں نے ساتھی پلیئر کاسمیرو کو گیند فراہم کی، ناکام سائیڈ کا واحد گول آرٹیز اوڈریز نے بنایا۔