تیج بہادر کا قتل، پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ایکسپریس نیوز  جمعـء 24 مارچ 2017
جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی۔ فوٹو : فائل

جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کی ہلاکت کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تیج بہادر وہی جوان ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو ڈالی تھی جس میں وہ اپنے افسروں کے مظالم کا پردہ چا ک کر رہے تھے، ان کی تصویر کے ساتھ پیغام سامنے آیا ہے کہ تیج بہادر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تیج بہادر اپنے شکوے کے بعد سے بھارتی فوج کی قید میں تھے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر جو پیغام سامنے آیا ہے اس میں ایک  فوجی کی لاش کے ساتھ تیج بہادر کی تصویر ہے اور ساتھ ہی یہ اطلاع کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خبر نہ صرف افواہ ہے بلکہ یہ افواہ بھی پاکستان نے پھیلائی ہے جبکہ کچھ بھارتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ جو لاش دکھائی گئی ہے وہ دراصل ان11 جوانوں میں سے ایک کی لاش ہے جنھیں نکسل باغیوں نے گھات لگا کر مارڈالا تھا تاہم جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی جو سینٹرل پولیس ریزرو فورس کہلاتی ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔