اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
قومی دستہ 3 الگ الگ پروازوں سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور پہنچا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

قومی دستہ 3 الگ الگ پروازوں سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور پہنچا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد: آسٹریلیا میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 16 تمغے حاصل کرنے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

اسپیشل دستے کے میڈیا منیجر امجد عزیزملک کے مطابق قومی دستہ 3 الگ الگ پروازوں سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور پہنچا جہاں دستے میں شامل کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے عزیزواقارب نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کا عمدہ کھیل

آسٹریلیا میں 14 سے 25 مارچ تک جاری رہنے والے اسپیشل اولمپکس میں 105 ممالک کے 3 ہزار اسپیشل ایتھلیٹس نے شرکت کی جس میں سے پاکستانی دستہ 12 کھلاڑیوں اور 7 آفیشلز پر مشتمل تھا۔

پاکستانی ایتھلیٹس نے گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 طلائی، 7 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے حاصل کئے جب کہ ان کی اس بہترین کارکردگی پر پشاور زلمی  کے چئیرمین جاوید آفریدی نے میڈل حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کے لئے 1،1 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔