امریکا میں حملہ آور کی بس میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
حملہ آور دماغی مریض ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس۔ فوٹو:  فائل

حملہ آور دماغی مریض ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

لاس ویگاس: امریکی شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص نے بس میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جب کہ حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس میں مسلح شخص ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہوا اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے بس کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مسافر زخمی ہو گئے جس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لندن میں دہشتگردی کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک

فائرنگ کے واقعے کے بعد لاس ویگاس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 50 سال کے قریب ہے جب کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں کیونکہ حملہ آور دماغی مریض ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہیٹی میں ڈرائیور نے بس ثقافتی ریلی پر چڑھا دی، 34 افراد ہلاک

دوسری جانب برطانیہ کے شہر اسلنگٹن میں ایک شخص نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتارکر لیا جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔