بلوچستان میں ایف سی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کئی جانوں کو بچالیا،فوٹو:آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کئی جانوں کو بچالیا،فوٹو:آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران مردم شماری کے عمل میں خلل ڈالنے کیلئے بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے تربت دشت روڈ پرکارروائی کرکے بارودی سرنگ سے حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اورکزئی میں جھڑپ کے دوران میجر اور سپاہی شہید، 5 دہشت گرد بھی مارے گئے

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بارودی سرنگ کو مردم شماری کے عمل میں خلل ڈالنے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے کئی جانوں کو بچالیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔