بھارت نے پی ایس ایل روکنے کیلیے دہشت گردی کرائی، خواجہ آصف

آئی این پی  پير 27 مارچ 2017
بانی ایم کیوایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

بانی ایم کیوایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

سمبڑیال: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت نے ای سی اوکانفرنس اور پی ایس ایل کوروکنے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی تھیں۔

اتوار کو سمبڑیال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں، جو لوگ بانی ایم کیو ایم کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ نندی پور پروجیکٹ اگلے سال گیس پرمنتقل ہوجائے گا تاہم گذشتہ 4 سال میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ 23 مارچ 2018 کو مکمل ہوجائے گا جبکہ موٹر وے منصوبہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔