عوامی مسلم لیگ نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کردی

رکاوٹیںراستہ نہیں روک سکتیں،مارچ میں15 ہزار کارکن شریک، لاجسٹک سپورٹ دینگے،شیخ رشید


Numainda Express January 14, 2013
رکاوٹیںراستہ نہیں روک سکتیں،مارچ میں15 ہزار کارکن شریک، لاجسٹک سپورٹ دینگے،شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ نے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کردی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی قیادت میں عوامی مسلم لیگ آج (پیر) کوکمیٹی چوک میںلانگ مارچ کے شرکا کے استقبال کے استقبالیہ کیمپ لگایاجائے گاعوامی مسلم لیگ کے رہنماشیخ راشدشفیق نے اتوارکی شام لال حویلی میں صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے بتا یاکہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میںتمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعدادموجود تھی۔

02

شیخ رشیدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیںلانگ مارچ کی لاجسٹک سپورٹ کیلیے عوامی مسلم لیگ کاایک اورہنگامی اجلاس آج (پیر) کوصبح 10بجے لال حویلی راولپنڈی میں طلب کرلیاگیا،ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ عوام مسلم لیگ کے دس سے پندرہ ہزارکارکن تحریک مہناج القرآن کے لانگ مارچ میںبھر پورشرکت کرینگے راستوںکی رکاوٹیں انکاراستہ نہیں روک سکیںگے،انہوں نے کہاکہ گاڑیوں پرنہ جانے دیاگیاتوپیدل مارچ میں شرکت کی جائیگی ۔