رونالڈو نے آمدنی میں میسی کوپیچھے چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 27 مارچ 2017
میسی کی اس عرصے میں آمدنی 76.5 ملین یورو رہی . فوٹو : فائل

میسی کی اس عرصے میں آمدنی 76.5 ملین یورو رہی . فوٹو : فائل

پیرس: رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے آمدنی میں میسی کوپیچھے چھوڑ دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے آمدنی میں اپنے قریبی حریف بارسلونا کے لیونل میسی کو کافی پیچھے چھوڑدیا، 17-2016 میں وہ 87.5 ملین یورو کے ساتھ سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فٹبالر ثابت ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :رونالڈو نے لالیگا میں پنالٹی پر زیادہ گول داغنے کا ریکارڈ برابر کردیا

میسی کی اس عرصے میں آمدنی 76.5 ملین یورو رہی، اس فہرست میں میسی کے برازیلین ٹیم میٹ نیمار 55.5 ملین یورو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔