چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

چھوٹی چکی مالکان کے مطابق کراچی میں 800سے زائد چھوٹی چکیوں کو ماہانہ 15ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔


Business Reporter January 15, 2013
چھوٹی چکی مالکان کے مطابق کراچی میں 800سے زائد چھوٹی چکیوں کو ماہانہ 15ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔فوٹو : اے ایف پی / فائل

گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث چھوٹی چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

چھوٹی چکیوں کو حکومت کی جانب سے کوٹے کی گندم کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور شہر بھر میں قائم800سے زائد چھوٹی چکیاں اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر آٹا فروخت کررہی ہیں۔

چھوٹی چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 28روپے کلو کی سرکاری قیمت کے برعکس 36روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے اور قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،آئندہ چند روز میں گندم کی قیمت 40روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے، چھوٹی چکیوں پر اس وقت آٹا 44روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، گندم مہنگی ہونے کی صورت میں آٹا 46سے 48روپے کلو فروخت کیا جائے گا، چھوٹی چکی مالکان کے مطابق کراچی میں 800سے زائد چھوٹی چکیوں کو ماہانہ 15ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔