چڑیا گھرسانپوں کی نمائش کو 80ہزار شہریوں نے دیکھا

اتوار کو شہریوں کی آمد میں اضافہ ہوا،200سے زائد سانپوں اور اژدھوں کو رکھا گیا تھا.


Staff Reporter January 15, 2013
جنوری کے آخری ہفتے یا فروری میں کچھوئوں کی ریس کا پروگرام منعقد کرنیکی ہدایت فوٹو: ایکسپریس

کراچی چڑیا گھرمیں جاری سانپوں کی 2 روزہ نمائش اتوار کو دیر تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی ۔

تقریباً 80 ہزار سے زائد شہریوں نے اس نمائش کو دیکھا اور اس کو بے انتہا پسند کیا، نمائش کے دوسرے روز اتوار کو ہڑتال کے باوجود شہریوں نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اتوار کو 3 بجے کے بعد شہریوں کی آمد میں اچانک اضافہ ہونے کے باعث چڑیا گھر میں عوام کا رش بڑھا اور لوگوں نے مطالبہ کیا کہ نمائش میں ایک روز کا اضافہ کر دیا جائے۔

نمائش میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی زیادہ تھی نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں سے بھی لوگ اس منفرد نمائش کو دیکھنے آئے جس میں 70 سے زائد اقسام اور مختلف رنگوں کے200سے زائد سانپوں اور اژدھوں کو رکھا گیا تھا ، خواتین اور بچوں نے سانپوں اور اژدھوں کو گلے میں ڈال کر تصویریںبنوائیں اور خوب محظوظ ہوتے رہے لوگوں کے بے حد اصرارپر چڑیا گھر کو بند ہونے کے وقت یعنی مغرب کے بعد بھی کو کھلا رکھاگیا۔



ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے سانپوں کی نمائش میں شہریوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ہدایت کی ہے کہ 27جنوری کو ہونے والے زو ڈے کے موقع پر دیگر پروگراموں میں سانپوں کی نمائش کو بھی شامل کیا جائے اور پہلے سے زیادہ اقسام کے سانپوں کو رکھا جائے، مزید یہ کہ پرندوں سمیت دیگر جانوروں کی نمائش بھی کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات کے مواقع بھی میسر آسکیں۔

دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کچھوؤں کی ریس کا پروگرام ترتیب دے جو جنوری کے آخری ہفتے یا فروری کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہو گا کچھوؤں کی اس ریس میں کچھوے حصہ لیں گے جیتنے والے کچھوے کے مالک کو نقد انعام دیا جائے گا، کچھوؤں کی اس ریس کو دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے