ن لیگی رہنماؤں کے اختلافات ختم کرانے کیلیے جھگڑاکوفری ہینڈ

کیپٹن (ر) صفدرکے جواب کی روشنی میں معاملے کا جائزہ...


Numainda Express July 30, 2012
کیپٹن (ر) صفدرکے جواب کی روشنی میں معاملے کا جائزہ لیاجائیگا،سیکریٹری جنرل ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں پارٹی قائدین کے اختلافات ختم کرنے کیلیے مرکزی سیکریٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا کو فری ہینڈ دیتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کرانے کیلیے قواعدوضوابط پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

ظفراقبال جھگڑا نے ''ایکسپریس'' کے رابطہ پر بتایا ہے کہ لیگی عہدیداروں کے اختلافات ختم کرانے کیلیے مرکزی کردار ادا کروں گا، صوبائی صدر پیرصابر شاہ سمیت عہدیداروں کی تبدیلی کا امکان نہیں ،سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نوازشریف کی ہدایت پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے،ان کے جواب کی روشنی میں معاملے کا جائزہ لیاجائے گا۔