سندھ ہائیکورٹ کا ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا دوسرا پاسپورٹ نہ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک March 31, 2017
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا دوسرا پاسپورٹ نہ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، فوٹو؛ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت پررہائی پانے والے ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرارنے صوبائی محکمہ داخلہ کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرعاصم کو دوسرا پاسپورٹ بھی جاری نہ کرنے کی ہدات کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈاکٹرعاصم حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

قبل ازیں ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اپنے مؤکل کے پاسپورٹ واپس دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظورکرلی ہے اس لیے پاسپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے جس پرفاضل عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے پاسپورٹ وکلا کو واپس کردیئے۔

مقبول خبریں