امريكا ميں زكام وبائی شكل اختيار كر گيا رپورٹ

وائرس پھیلنے کے بعد نيويارک ميں صورتحال كی سنگينی كے پيش نظر ہنگامی حالت نافذ كر دی گئی ہے۔


INP January 15, 2013
وائرس كا شكار ہونے والے افراد ميں ہر عمر اور طبقے كے افراد شامل ہيں، رپورٹ فوٹو : فائل

امريكا ميں زكام وبائی شكل اختيار كر گيا جس کے باعث نيويارک ميں صورتحال کی سنگينی كے پيش نظر ہنگامی حالت نافذ كر دی گئی ہے۔

امریکی مرکزبرائے انسداد امراض کی رپورٹ کے مطابق امريكا ميں زكام كے وائرس كی وجہ سے پھيلنے والا مرض وبائی شكل اختيار كر گيا ہے جب کہ وائرس کا شکارہونے والوں میں ہرعمراورطبقے کے افراد شامل ہیں،نيويارک ميں صورتحال كی سنگينی كے پيش نظر ہنگامی حالت نافذ كر دی گئی ہے۔

حكام كے مطابق اس وائرس سے صرف ہائی رسک افراد ہی متاثر نہيں ہوئے بلكہ بيماری كا شكار ہونے والوں ميں ايسے افراد بھی شامل ہيں جنہيں عمومی حالات ميں اس وائرس سے دوچار ہونے كا كوئی خطرہ نہيں ہوتا ، امريكی ادارے سينٹر فار ڈيزيز كنڑول اينڈ پريوينشن كی ويب سائٹ كے مطابق اس وائرس كے اثرات ملک كی 47 رياستوں ميں ديكھے گئے ہيں جبكہ عوام سے اپيل کی جا رہی ہے كہ 6 ماہ سے زائد عمر كا ہر شخص اس وائرس سے بچاؤ كی ويكسين استعمال كرے۔

ويب سائٹ كے مطابق اگر ابھی تک کسی شخص نے ويكسی نيشن نہيں كرائی تو كوشش كی جائے كہ جلد ویکسی نیشن کرالی جائے اوراس وائرس سے متاثر ہونے كے خطرے كے شكار يعنی ہائی رسک افراد فوری طور پر يہ ويكسين حاصل كريں جن ميں بچے، حاملہ عورتيں ، دمے اور ذيابيطس كے مريض اور 65 برس سے زائد عمر كے افراد شامل ہيں ۔