فلموں کی باکس آفس پر کامیابی ضروری ہے دیپکاپڈوکون

محض گلیمرس کرداروں کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ ایسے کردار چاہتی ہوں جو حقیقی معلوم ہوں


Net News January 16, 2013
ذاتی پرفارمنس کے علاوہ فلم کو مالی طور پر بھی کامیاب ہونا چاہیے، دیپیکا۔ ۔فوٹو : فائل

اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ فلموں میں ان کا بھرپور کردار ہو اور وہ باکس آٰفس پر کامیاب بھی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ محض گلیمرس کرداروں کے پیچھے نہیں بھاگتیں بلکہ ایسے کردار چاہتی ہیں جو حقیقی معلوم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فنکارہ محض اپنی ذاتی پرفارمنس کو ہی کافی سمجھے تو یہ انصاف نہیں ہو گا بلکہ فلم کو مالی طور پر بھی کامیاب ہونا چاہیے۔

اس کے لیے نہ صرف اپنے رول کو بہترین طریقے سے ادا کیاجائے بلکہ فلم کا انتخاب کرتے وقت اس کی کہانی پر بھی غور کرے ۔ایک کمزور پلاٹ سب کچھ ختم کردیتا ہے سابق ماڈل اور ورسٹائل اداکارہ ان دنوں 1520عالمی مصنوعات کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور وہ ان اسٹارز میں شامل ہیں جنھیں بین الاقوامی کمپنیاں ترجیح دیتی ہیں۔ دیپکا پڈوکون نے سرد مہری کے باوجود اسکرین ایوارڈ کی تقریب میں اداکار رنبیر کپور کے فن کا مظاہرہ خصوصی توجہ سے دیکھا۔

مقبول خبریں