واٹر اینڈ سیوریج بورڈاسکریپ کی نیلامی کیلیے درخواستیں طلب

اسکریپ کی شفاف نیلامی کیلیے منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ نے کمیٹی تشکیل دیدی.


Staff Reporter January 16, 2013
اسکریپ کی شفاف نیلامی کیلیے منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ نے کمیٹی تشکیل دیدی. فوٹو: فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ادارے میں کئی سالوں سے جمع ناکارہ اور نا قابل استعمال اسکریپ جس میںگاڑیاں، مشینری،استعمال شدہ آئل اور دیگر ذخیرہ شدہ سامان شامل ہیں۔

اس اسکریپ کو نیلام کر نے کیلیے ٹینڈر ز کے ذریعے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں تاکہ اسکریپ کی نیلامی کے عمل کو صاف و شفاف طریقے سے قابل عمل بنا یا جاسکے۔

11

اس ضمن میں واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصبا ح الدین فرید نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں چیف انجینئر بلک افتخار احمد خان کنوینر، چیف انجینئر آئی آر پی جاوید شمیم سیکریٹری جبکہ ممبران میں ظہیر عباس زیدی، عبدالرحیم کھٹی، اسد اللہ خان،غلام قادر، سیف الدین،واجد اقبال، انتخاب راجپوت، عمران زیدی، ارشاد وارثی، تراب اور عبدالقدیر خان شامل ہیں، یہ کمیٹی تمام اسکریپ کی اسکروٹنی کرکے اسے شفاف طریقے سے نیلام کرے گی اور اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ اس کام میں تمام متعلقہ امو ر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔