ہریتھک کا ایسا گھر جو خوابوں کی دنیا میں لے جائے

بالی ووڈ اسٹار کا گھرممبئی کے پوش علاقے جوہو میں 3600 اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط ہے


ویب ڈیسک April 05, 2017
بالی ووڈ اسٹار کا گھرممبئی کے پوش علاقے جوہو میں 3600 اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے گھر کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں جس میں عالیشان گھر کی چکا چوند نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ہریتھک روشن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم''کہو نا پیار ہے'' سے کیا تھا اور خوب شہرت حاصل کی تھی جب کہ انہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں جس میں ''فضا'' ،''یادیں''،''کبھی خوشی کبھی غم''،''آپ مجھے اچھے لگنے لگے''،''کوئی مل گیا''،''کرش''،''دھوم 2''،''کائٹس''،''اگنی پاتھ''اور ''کابل'' شامل ہیں۔



بالی ووڈ اسٹار کے فلمی کیرئیر کی طرح ذاتی زندگی بھی عروج و زوال کا شکار رہی ہیں اور وہ سوزین خان کو طلاق دے چکے ہیں جن سے ان کے 2 بیٹے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اکشے کمار کے شاہانہ طرز زندگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا



ہریتھک روشن ممبئی کے پوش علاقے پرائم بیچ جوہومیں مقیم ہیں اور والد سے الگ رہائش اختیار کر رکھی ہے جب کہ اداکار کے عالیشان گھر کی تصاویر پہلی بار منظر عام پرآئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔



بالی ووڈ اسٹار کا گھر 3600 اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط ہے جس میں زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں جب کہ گھر میں ایکشن ہیرو کا دفتر بھی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کنگ خان کےمہنگے ترین گھر''منت'' کی تصاویر منظرعام پر آگئیں



ہریتھک نے گھرمیں ہی ورزش کے لیے جم اور کھیلنے کے لیے الگ سے ان ڈور پلے ایریا بھی بنا رکھا ہے جس میں انڈور گیمز رکھے ہیں۔



اداکار نے بچوں کے لیے الگ سے پلے روم اور اسٹڈی روم بھی بنارکھے ہیں جہاں دنیا بھر کا تفریحی سامان موجود ہے۔



فلمی ہیرو کے پاس دنیا بھر کی نادر و نایاب پینٹنگز بھی موجود ہیں جنہیں انہوں نے مہنگے داموں خرید کر گھر میں سجا رکھا ہے۔



بالی ووڈ ایکشن اسٹار ممبئی کے پوش علاقوں جوہو اور اندھیری میں 4 عالیشان گھروں کے مالک ہیں اور بنگلورو میں بھی 100 کنال سے زائد کی اراضی ان کی ملکیت ہے۔



ہرتیک روشن کے گھر میں ان کا ایک لگ پیانو روم بھی ہے جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ میوزک سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔



 

ہرتیک کے گھر کا ایک حصہ شام میں ایک ساتھ مل بیٹھنے کے لیے مختص ہے جہاں وہ سب بیٹھ کر چائے اور کافی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔



 

ان کے گھر میں ماربل اور پتھروں پر خوبصورت تحریریں درج ہیں جو ان کے گھر کی سجاوٹ کا ایک حصہ ہے۔



 

مقبول خبریں