بھارتی اداکارہ فرناز شیٹھی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی

واقعے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی


ویب ڈیسک April 09, 2017
واقعے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی،افوٹو:فائل

معروف بھارتی اداکار فرناز شیٹھی شوٹنگ کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ فرناز شیٹھی ڈرامہ سیریل ''وارث'' کی شوٹنگ کے دوران آگ میں پھنسی ماں کو بچانے کی مناظر کی عکس بندی کرارہی تھیں کہ آگ بجھاتے ہوئے ان کے کپڑوں نےبھی آگ پکڑلی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں اوران کا بازو بری طرح جھلس گیا۔ اداکارہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایاگیا جب کہ واقعے کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی ہے۔

مقبول خبریں