مقبوضہ کشمیر میں نوجوان سبز ہلالی پرچم لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

تحصیل بیروہ کے پولنگ اسٹیشن کے باہر بھارتی فوجی اہلکار بے بسی کے عالم میں نوجوان کو دیکھتا رہا۔


ویب ڈیسک April 09, 2017
تحصیل بیروہ کے پولنگ اسٹیشن کے باہر بھارتی فوجی اہلکار بے بسی کے عالم میں نوجوان کو دیکھتا رہا۔ فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر پر قابض حکومت نے ضمنی انتخاب کا ڈرامہ رچاتے ہوئے 8 افراد کی جان لے لی لیکن کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ انتخابات حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی قابض فوج نے ایک مرتبہ پھر ظلم کی انتہا کردی لیکن آزادی کے متوالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قابض بھارت کے انتخابی ڈرامے کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔

جہاں ایک طرف بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کشمیری جانیں دیتے رہے وہیں ضلع بڈگام کی تحصیل بیروہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر نوجوان پاکستانی پرچم لے آیا جب کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بھارتی فوجی اہلکار بے بسی کے عالم میں کھڑا رہا۔ حق خودارادیت کے جذبے سے سرشار نوجوان نے جو سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا تھا اس پر اللہ اکبر بھی لکھا تھا۔

مقبول خبریں