باطل قوتیں ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیںثروت اعجاز

سنی تحریک کے تحت جشن آمد رسولؐ کے سلسلے میں آج پرچم کشائی ہوگی.


Staff Reporter January 17, 2013
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز بابائے اردو روڈ پر جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک بار پھر یہودو ہنود کے ایجنڈے کے مطابق پاکستان کوتوڑنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

انتہا پسندی دہشت گردی اور ملک میں بدامنی اسی سازش کی کڑیاں ہیں،ربیع الاول کا مہینہ برکتوں ، رحمتوں، عظمتوں کا ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت پورے ملک میں جشن آمد رسول کے سلسلے میں آج پرچم کشائی ہوگی، ان خیالات کااظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت بابائے اردو روڈ پرجشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

6

انھوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ربیع الاول کے موقع پر نہ صرف امن وامان کو بر قرار رکھنے کی اپنی ذمے داری کو پورا کریں بلکہ کے ای ایس سی سمیت بجلی فراہم کرنے والے ملک بھر کے تمام ادارے ربیع الاول کے دوران بالخصوص میلاد کے جلسوں اور محافل نعت کی تقریبات کو کم از کم بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں۔