عماد وسیم کو شاداب خان میں شاندارمستقبل کی جھلک نظرآنےلگی

اسپورٹس ڈیسک  پير 10 اپريل 2017
شاداب خان پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے،عماد وسیم ۔ فوٹو : فائل

شاداب خان پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے،عماد وسیم ۔ فوٹو : فائل

 گیانا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح بہترین بیٹنگ اوربولنگ کی بدولت ممکن ہوئی جب کہ حسن علی اور بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

گیانا میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں لے رہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے، سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں، اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کھیلنا ہے جس کیلیے ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بابراعظم نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی

عماد وسیم نے کہا کہ دوسرے میچ میں کنڈیشنز سلو تھیں جن کے مطابق ایڈجسٹ کرتے ہوئے ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔ پہلے میچ میں جیسن محمد کی فتح گر اننگز نے میچ کاپانسہ پلٹ دیا تاہم دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے اچھا کم بیک کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگاربنا لیا

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے، وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے اور اہم مواقع پر پریشر کنٹرول کرتے ہوئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔